بارے سائنسی قطعیت کے: خورخے لوئیس بورخیس (ترجمہ: عاصم بخشی)

 In افسانہ, خورخے لوئیس بورخیس

اُس سلطنت میں نقشہ نگاری کا فن اس حد تک عروج پر پہنچ چکا تھا کہ کسی ایک صوبے کا نقشہ شہر ، اور کُل سلطنت کا نقشہ صوبے بھر کی جگہ گھیرتا تھا۔کچھ عرصے بعد جب  ان بے طرح نقشوں سے مزید کام نہ چل سکا تو انجمنِ نقشہ نویساں نے سلطنت کا ایک ایسا نقشہ تیار کیا جس کا طول و عرض سلطنت ہی کے برابر تھا، اور اس کے ایک ایک مقام سے نقطہ بہ نقطہ مطابقت رکھتا تھا۔ نقشہ نگاری کے فن میں آباؤاجداد کی سی دلچسپی نہ رکھنے والی اگلی  نسلوں نے اس وسیع و عریض نقشے کو بے کار سمجھ کرقدرےبےرحمی سے شدید دھوپ اور سردی کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا۔مغرب کے صحراؤں میں آج تک اس نقشے کے پھٹے پرانے چیتھڑے مل جاتے ہیں جو جانوروں اور فقیروں کا مسکن ہیں، کُل روئے زمین پر جغرافیائی علوم کے اور کوئی آثار نہیں ملتے۔

Recommended Posts

Leave a Comment

Jaeza

We're not around right now. But you can send us an email and we'll get back to you, asap.

Start typing and press Enter to search