طیوریاتی حجت: خورخے لوئیس بورخیس (ترجمہ: عاصم بخشی)

 In افسانہ, خورخے لوئیس بورخیس

میں  اپنی آنکھیں بند کرتا ہوں اور پرندوں کا ایک غول  دیکھتا ہوں۔یہ منظر ایک سیکنڈ  کے لیے رہتا ہے یا شاید اس سے کچھ کم، یقین سے  نہیں کہہ سکتا کہ  میں نے کتنے پرندے دیکھے۔ کیا پرندوں کی تعداد حتمی تھی یا غیر حتمی؟ یہ مسئلہ خدا کے ہونے سے منسلک ہے۔ اگر خدا  موجودہے تو یہ تعداد حتمی ہے کیوں کہ خد ا  جانتا ہے میں نے کتنے پرندے دیکھے۔ اگر خدا نہیں ، تو یہ تعداد غیر حتمی ہے کیوں  کہ  کوئی اسے نہیں گن سکتا۔ اب واقعہ یہ ہے کہ  (کہہ لیجیے بالفرض)میں نے  دس سے کم اور ایک سے زیادہ پرندے  دیکھے ، لیکن نو، آٹھ، سات، چھ، پانچ، چار، تین یا دو پرندے   نہیں دیکھے۔یعنی میں نے دس سے ایک کے درمیان  کوئی عدد دیکھا  جو نو، آٹھ، سات، چھ، پانچ وغیرہ نہیں تھا۔ ایسا عدد ِصحیح   ناقابلِ تصور ہے جو  لا نہم، لا ہشتم، لاہفتم ، لاششم ، لاپنجم وغیرہ ہو ۔ چنانچہ ثابت ہوا کہ  خدا موجودہے۔

Recommended Posts

Leave a Comment

Jaeza

We're not around right now. But you can send us an email and we'll get back to you, asap.

Start typing and press Enter to search