تم بیکٹ کو پڑھتے ہو: عبدالرحمن قدیر
تم بیکٹ کو پڑھتے ہو
کتنے اچھے لڑکے ہو
بات نہیں سنتے ہو کیوں
آہیں بھی تو سنتے ہو
کیا رشتہ ہے گاڈیس سے
فیمنسٹس کے کیا لگتے ہو
لوگ نہیں ڈرتے پھپھو سے
تم خالہ سے ڈرتے ہو
وہ تو جیتی ہے بیوروکریٹ میں
تم اس پر کیوں مرتے ہو
کرت آدم، اور سدھر جائے
تم بھی، حد ہی کرتے ہو
کس نے ٹنڈ کری ممنوع
کرا لو، اچھے لگتے ہو
Recommended Posts