پانی کی روانی – کرامت بخاری
پانی ایک روانی ہے
پانی کی تحریر انوکھی پانی ایک کہانی ہے
پانی ایک زمانہ ہے پانی کے پاتال میں جیسے اک انمول خزانہ ہے
پانی پراسرار
ندی دریا اور سمندر اِس کے ہیں آثار
سرخ اور نیلا کالا پیلااِس کے رنگ ہزار
جیون بھی اِک گہرا پانی جس کا روپ امر
دُکھ سکھ آئیں لہریں بن کر اور آگے بڑھ جائیں
آس کی موج سہارے سارے راہی چلتے جائیں
عمریں ڈھلتی جائیں
ماخذ : فنون
سنِ اشاعت :۲۰۱۲
مدیر: نیّر حیات قاسمی
Recommended Posts