فیصلہ – سیّد مبارک شاہ
محبت کی عدالت میں
وہ جب ملزم کی صورت سامنے آۓ
تو دل میں اُس کے بارے میں
شکوک اتنے یقیں سے سر اُٹھاتے ہیں
کہ ہم منصف مزاجی سے
ہر اک شک کا اُسی کو فائدہ دے کر
اُسے زیرِ قوانینِ وفا اکثر
پسِ دیوارِ زندانِ تمناّ بھیج دیتے ہیں!
ماخذ : اوراق
سنِ اشاعت :۱۹۹۳
مدیران: وزیرآغا، سجّادنقوی
Recommended Posts