شوٹ آؤٹ ایٹ….. علی ارقم

 In تاثرات

ہم بڑے مشاق نشانے باز ہیں 

اپنا سگنیچر شاٹ لگاتے سمے

ہمارا نشانہ کبھی نہیں چوکتا۔

ہاتھ پیر اور آنکھیں بندھے شکار کے ساتھ

ایسا کچھ کرنا زیادہ مشکل بھی نہیں

اور پھر کلین شاٹ کا تقاضا ہے

کہ شکار ”کم سے کم“ ہاتھ پیر چلائے

اور اس کی رحم طلب نظریں 

کسی ڈسٹریکٹشن (distraction) کا باعث نہ ہوں

ویسے بھی ہمیں گنتی کی گولیاں دی جاتی ہیں۔ 

بندوق کے نالی اور ٹریگر، دونوں جانب

ہم اور ہمارا شکار

بظاہر خدا سے ایک ہی چیز کے طالب ہوتے ہیں

اس لئے گولی چلانے سے کچھ دیر پہلے

مناجاتیں خود پر پھونکتے ہوئے 

ہم انہیں بھی کلمے کا ورد کرنے کا کہتے ہیں۔ 

گولیوں کی تڑتڑاہٹ 

غلیظ گالیوں کا شور دبا دیتی ہے

آہیں اور کراہیں دبانے کیلئے

اضافی شاٹس کی ضرورت پڑے

تو نو آموزوں کو بھی

ہاتھ صاف کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔

ٹیبلائیڈز اور وٹز ایپ گروپس میں

فلمی قسم کے خطابات کے ساتھ

تصویر سرکولیٹ ہونے کا اپنا ہی نشہ ہے۔ 

Recent Posts

Leave a Comment

Jaeza

We're not around right now. But you can send us an email and we'll get back to you, asap.

Start typing and press Enter to search