جدید فیس بک اردو لغت۔ تحریر: عاطف حسین
یہ لغت تیجو کول کی مرتب کردہ لغت سے تشویق پا کر مرتب کی گئی ہے۔
1۔ جمہوریت: نوازشریف
2۔ عمران خان (ا): دیوتا
3۔ عمران خان (2): یہودی، طالبان
4۔ یوتھیا: جو شخص نواز شریف سےمحبت کو جمہوریت کا استعارہ نہ سمجھے
5۔ پٹواری: جو شخص عمران خان کو معصوم عن الخطاء نہ سمجھے
6۔ اسٹبلشمنٹ: فوج
7۔ حب الوطنی: اسٹبلشمنٹ کی غیر مشروط حمایت
8۔ بوٹ پالشیا: جو شخص فوج سے خدا واسطے کا بغض نہ رکھے
9۔ آزادی اظہار: آپ کا دوسروں کی بے عزتی کرنے کاحق
10۔ اخلاقیات: وہ تصور جو اپنے مخالفین کے ان رویوں کی مذمت کیلئے استعمال ہوتا ہے جو آپ خود ان کے ساتھ روا رکھتے ہیں۔
11۔ اوئے: ایک بدترین گالی
12۔ سائنس: لیپ ٹاپ اور اینڈرائیڈ فون
13۔ اورنگزیب عالمگیر: تاریخ انسانی کا بدترین بادشاہ
14۔ تبدیلی: پرانے لوگوں کے ساتھ لایا جانے والا انقلاب
15۔ کرپٹ سیاستدان : وہ سیاستدان جو تحریک انصاف میں نہ ہو
16۔ ترقی: سڑکیں اور پل
17۔ دھاندلی: ہارنے والی جماعت کا بیانیہ
18۔ بیانیہ : جھوٹ
19۔ دانشوری: ایک ذہنی بیماری
20۔ مثبت سوچ: حقائق سے اغماض
21۔ لبرل: ملحد۔ اس کا کوئی اور مفہوم معلوم نہیں۔
22۔ اسلامسٹ: جاہل
23۔ سیکولر: ملحد
24۔ جماعت اسلامی: ایک لطیفہ
25۔ بلوچستان: ایک دور دراز علاقہ
26۔ قربانیاں: کرپشن کے کیس میں جیل جانا
27۔ پروفیسر ہودبھائی: ایک ملحد
28۔ یورپ: ایک ملک جہاں سب کچھ صحیح ہوتا ہے۔
29۔ پیپلز پارٹی (1): کرپٹ اور نااہل ترین جماعت
30۔ پیلپزپارٹی (2): واحد جمہوری جماعت
31۔ میچورٹی : بلاول بھٹو زرداری کا انداز تقریر
32۔ جہانگیر ترین: جہاز کا مالک
33۔ علامہ اقبال: ایک شاعر جسکی کتابوں کے نام مشکل ہیں۔
34۔ جون ایلیا: ایک عظیم شاعر۔
35۔ مودی: جس کا یار غدار ہوتا ہے
36۔ ایکٹیوسٹ: ایسا شخص جسکی فیسبک پروفائل میں ایکٹوسٹ لکھا ہوا ہو
37۔ بلاگر: ایسا فیس بک صارف جسے اٹھا لیا جائے۔
38۔ بچگانہ: جو چیز آپ کو پسند نہ آئے
39۔ مشرقی تہذیب: انیسویں اور بیسویں صدی کی ہندوستانی مسلم اشرافیہ کی تہذیب
40۔ ہماری اقدار: مڈل کلاس اقدار
41: پھکڑپن: وہ مزاح جس کا نشانہ آپکے عقائد یا پسندیدہ شخصیات ہوں
42: مزاح: وہ پھکڑپن جس کا نشانہ آپ کے مخالف کے عقائد یا پسندیدہ شخصیات ہوں.
43: شاندار تجزیہ: آپ کے تعصبات کی تائید کرنے والا تجزیہ
44: ریاست مدینہ: یورپ
45: یہود و ہنود: ایک سازشی قوم
46: یہودی: فری میسنری، ایلومیناٹی، صہیونی
47: لفافہ: تحریک انصاف کے خلاف بولنے والا صحافی
48: غیر جانبدار صحافی: نون لیگ کے حق میں بولنے والا صحافی
49: عامر لیاقت حسین: عامر لیاقت حسین۔ یہ لفظ صرف خود ہی اپنے آپ کو بیان کرسکتا ہے۔
50: انصاف : جج کا خیال
واہ مزہ آ گیا جناب۔
bhoot khoob atif bahi