ہوا میرا ہا تھ مانگتی ہے – نسرین انجم بھٹی
ہوا میرا ہا تھ مانگتی ہے
ذرا نہیں دیکھتی پلٹ کر ، میر ے کٹے ہو ئے با ل و پر
جو میں نے خو د کٹوا ئے ہیں کہ اُ س کی اڑا نو ں کا بھر م رہ جا ئے
اسی لئے میں نیچی اُڑا ن وا لے پر ندو ں کو دو ست رکھتی ہو ں
جو میر ی ہتھیلی پر آ بیٹھتے ہیں تو اُ س کا حال پو چھتے ہیں ، میرا نہیں
نیلے پر وں وا لے
سنہر ی آ نکھو ں وا لے میرا دل ما نگتے ہیں ، جو میرا نہیں
کٹ چکی اُڑان ما نگتے ہیں
ہو چکی با ت مانگتے ہیں
نہ ہو نے وا لے اذ ن ما نگتے ہیں
سنہر ی آنکھو ں وا لے وہ سب ما نگتے ہیں جو میرا نہیں
اُ نہی کا ہے
Recommended Posts