اختیار پر اختیار ہے تیرا – نسرین انجم بھٹی

 In نظم

اُس دن
یکایک،
شام پیلی ہوگئی تھی
آسمان کے ہاتھ میں کچھ نہیں رہاتھا کہ اسے شام کہا جائے یا رات
کوئی پہر تھا جو پہروں کے پہلو سے نکل آیاتھا۔چوپہرا
میرے محبوب! صرف تو جسے میرا خون معاف ہے
کسی بھی پہر کو
کسی بھی رنگ سے رنگ سکتاہے
تو جو نہ دیکھتے ہوئے بھی دیکھتاہے
اور نہ بولتے ہوئے بھی بولتاہے تو کلیجہ کانپ جاتاہے
رکھ مرے ہاتھ پہ بھی ایک شام
جس پر لکھاہوتیرانام
جسے میں پکار نہ سکوں اور تو سن لے۔

Recommended Posts

Leave a Comment

Jaeza

We're not around right now. But you can send us an email and we'll get back to you, asap.

Start typing and press Enter to search