
تعارف بابت جائزہ:
’جائزہ‘(jaeza.pk) ہمارے ماضی کی بازیافت، حال کی پڑتال اور مستقبل کی کاشت کی ایک ’علمی کاوش‘ کا نام ہے۔
جائزہ کی اب تک کی صورتحال:
ہماری اب تک کی کارکردگی کا مختصر جائزہ یہ ہے:
1۔ طبع زاد کی ذیل میں محمد دین جوہر، عاصم بخشی،ڈاکٹر نجیبہ عارف، ڈاکٹر اطہر مسعود، سجاد خالد،عاطف حسین،ذوالقرنین سرور، زید سرفراز، عامر منیر، قدسیہ جبین، اطہر وقار عظیم، مکرم محمود، ذوالنورین سرور، ابوبکر اور امجد اسلام امجد جیسے وسیع المطالعہ لکھنے والوں کی تحریریں جائزہ پر شائع ہو چکی ہیں اور یہ سلسلہ مستقل جاری رہے گا ۔
2۔ تراجم کے مختلف سلسلے جائزہ پر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں مثلا بورخیس کے افسانوں کے تراجم از عاصم بخشی؛ سُرخ-ہندی کہانیوں کے تراجم از قیصر شہزاد؛ کمپیوٹر سائنس اور دیگر فکری موضوعات پہ تراجم از عاصم رضا ؛ نوم چومسکی کے مضامین کے تراجم از طارق عباس؛ برٹرینڈ رسل کے مضامین کے تراجم از انعام الرحمان میاں؛ مختلف ادبی مضامین کے تراجم از اسد فاطمی؛ موسیقی پر مضامین کے تراجم از کبیر علی؛ کتابوں پہ تبصرے از بلال حسن بھٹی؛ ہندوستانیات پہ تراجم از اسامہ ثالث؛ مختلف ادبی مضامین کے تراجم از حسین احمد۔
لکھاریوں سے چند گزارشات:
1۔ لکھنے کے لیے مائکروسافٹ ورڈ استعمال کریں اور کسی نستعلیق خط کا انتخاب کریں تاکہ املا کی غلطیوں سے حتی الامکان بچا جا سکے۔ ہمیں تحریر کی یونی کوڈ فائل بھیجیں تاکہ متن کاپی کیا جا سکے۔
2۔ پروف ریڈنگ پہ خاص توجہ دیں۔
3۔ سوشل میڈیائی طرزِ نگارش جو گفتگو کی طرز پر ہوتا ہے، سے گریز کریں۔ صرف رسمی، باضابطہ تحاریر شائع کی جاتی ہیں۔
4۔ ترجمہ کے ضمن میں گذارش ہے کہ اس کام میں اصل متن کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹنے پائے نیز رموزِ اوقاف پر خاص توجہ ہو۔ ’’ آزاد ترجمہ ‘‘ ایک گُپت گڑھا (pitfall) ہے، یا تو بے کم وکاست ترجمہ کریں یا پھر طبع زاد لکھا جائے۔ ترجمے / مذاکرہ یا گفتگو کو ضبط تحریر میں لانے (ٹرانسکرپشن) میں احتیاط کچھ یوں ملحوظ رہے کہ آپ کی رائے مصنف کے خیالات میں خلط ملط نہ ہونے پائے۔ اپنے خیالات کے اظہار کے لیے تعارف/ حواشی کا استعمال کریں۔
5۔ جائزہ پر تحریر بھیجنے سے قبل جائزہ پر مختلف عنوانات کے تحت شائع شدہ تحریروں پر ایک نظر ضرور ڈال لیں تاکہ واضح ہو سکے کہ یہاں کس معیار اور نوعیت کی تحریریں شائع ہوتی ہیں۔
تحریر بھیجنے کے لیے رابطہ کریں:
عثمان سہیل (معاون مدیر)

حسن رحمان (بانی مدیر)
